ابنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم رحمةللعالمین، محبوب ِعالمین اور انس و جن کے لئے پیامِ رحمت و سعادت لانے والی عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی مثال اولین و آخرین میں نہیں ملتی اور تمام افتخارات اور اعزازات کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات گرامی سے ہے؛ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دشمنی باطنی خبث پر ہی مبنی ہوتی ہے ۔ وہ ہی جنہیں مشرکینِ قریش بھی صادق و امین کے القاب سے پکارتے تھے ۔ سکھ مذہب کے پیروکاروں کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اظہار عقیدت کا ایک طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان بھرمیں موجود سکھ برادری نے توہین آمیز فلم کے خلاف ایک مظاہرے میں کیا۔ جو ان کا رسول اللہ سے محبت کا اظہار ہے۔
.....
/169